دوشنبه, اکتوبر 7, 2024
Homeخبریںبلوچستان کتابی کاروان کاباقاعدہ آغاز کیا گیا ۔بی ایس اے سی

بلوچستان کتابی کاروان کاباقاعدہ آغاز کیا گیا ۔بی ایس اے سی

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی جانب سے بلوچستان کتابی کاروان کا باقاعدہ آغازکیا گیا۔ افتتاحی پروگرام کی صدارت بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی مرکزی چیئرمین رشید کریم بلوچ اور مہمان خاص سماجی قبائلی رہنما حاجی لشکری رئیسانی تھے۔دیگر مہمانوں میں پروفیسر ڈاکٹر منظور بلوچ، ڈاکٹر لیاقت سنی، پروفیسر سنگت رفیق، عابد میر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سلیم سرپرہ اور کثیر تعداد میں ضلع کی باشعور عوام اور طلباء نے شرکت کی۔پروگرام اسٹار پبلک سکول ضلع مستونگ میں منعقد کی گئی۔ باقاعدہ آغاز کلام پاک کے تلاوت سے ہوا۔مقررین نے کتاب کی اہمیت اور وقت حاضر کے جدید تقاضوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایک ترقی یافتہ، آزاد اور تعلیم یافتہ معاشرے کے لئے کتاب کلچر بے حد ضروری ہے۔ کتاب دنیا کا واحد ذریعہ ہے جس کی بدولت سے سماجی، معاشی اور سیاسی مسائل کے حل دستیاب ہوتے ہیں۔ منزل مقصود تک پہنچنے کے لئے کتاب ہی طلباء کی بہتر رہنمائی کر سکتی ہے۔
بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی اس تاریخی اقدام کو سر اہتے ہوئے مقررین نے کتاب دوستی کو طلباء کیلئے لازم قرار دیا۔ پروگرام کے آخر میں مرکزی چیئرمین نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج بلوچستان کی پسماندگی صرف اور صرف طلباء کا کتاب سے دوری اور غافل ہونے کا ہے۔ ہمیں کتاب کلچر کو فروغ دینا ہے۔
یہ بھی پڑھیں

فیچرز