Homeخبریںافغانستان: فوجی اڈے پر طالبان کے حملے میں 70 فوجی ہلاک

افغانستان: فوجی اڈے پر طالبان کے حملے میں 70 فوجی ہلاک

کابل (ہمگام نیوز) افغانستان میں عسکری حکام کا کہنا ہے کہ شمالی صوبے بلخ میں ایک فوجی اڈے پر ہونے والے حملے میں کم از کم 70 افغان فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی لڑائی میں دس طالبان جنگجو مارے گئے ہیں۔تاہم بعض اطلاعات کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والے فوجیوں کی تعداد اس سے زیادہ ہے۔یہ حملہ جمعے کو افغان شہر مزار شریف میں ایک فوجی اڈے میں واقع مسجد کے قریب کیا گیا۔اس حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ انھوں نے افغان فوج کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔
فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ طالبان جنگجو فوجی وردی پہن کر اڈے میں داخل ہوئے اور پھر انھوں نے حملہ کر دیا۔اطلاعات کے مطابق وہاں جرمنی سمیت متعدد ممالک کے فوجی مقیم ہیں تاہم اب تک یہ واضح نہیں کہ کیا کسی غیر ملکی فوجی کو بھی کوئی نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز