کوئٹہ (ہمگام نیوز)کوئٹہ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ،اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر کلی خیزی کے مقام پر پولیس کو نا معلوم شخص کی لاش ملی جسے شناخت کے لئے سول ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔جبکہ مستونگ میں ایک شخص علی جان گھر کے باہر کھڑا تھا کہ دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اس پر فائرنگ کر کے ہلاک کیا موٹر سائیکل سوار فرار ہو گئے۔