ھمگام (تربت )گوادر سے ماورائے عدالت اغوا کیئے گئے مغوی معراج بلوچ کے والدہ نے انسانی حقوق کے تمام اداروں سے اپیل کی ہے کہ بیٹے کی بازیابی کیلئے کردار ادا کریں میرے بیٹے کو گوادر سے خفیہ اداروں نے 21اپریل 2017 کی رات کو انکے کوارٹر سے اغوا کیا ہے تاہم بیٹے کا کوئی حال و احوال نہیں ہیں کہ وہ کس حال میں ہیں لخت جگر بیٹے معراج گوادر میں اپنی دکان چلا رہا تھا جوکہ گھر کا واحد سہارا ھے. جس سے ہمارا گھر کا چھولا جلتا تھا مغوی بیٹے کی وجہ سے سارا خاندان کرب میں مبتلا ہے گھر میں پریشانی و غم دکھ کے سیوا کچھ بھی نہیں ہے میرے بیٹے کا کسی بھی سیاسی و سماجی سمیت کوئ بھی سرگرمیوں سے تعلق نہیں وہ صرف ایک دکان چلا رہا تھا وہ صرف اپنے روزی روٹی کمانے میں مطلب رکھتا تھا لحاظہ انسانی حقوق کے علمبرداروں سے ایک ماں کی اپیل ہے کہ انکے لخت جگر کی بازیابی میں اپنا کردار ادا کرکے ایک خاندان کے سہارے کو بازیاب کرائیں اور ہمیں انصاف فرائم کرکے قانون کی مدد کریں ـ
والدہ: مغوی معراج بلوچ