چهارشنبه, فبروري 26, 2025
Homeخبریںکوہستان مری،ڈیرہ بگٹی میں ریاستی جارحیت جاری ہیں :بی آرپی

کوہستان مری،ڈیرہ بگٹی میں ریاستی جارحیت جاری ہیں :بی آرپی

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ ری پبلکن پارٹی کے ترجمان شیرمحمد بگٹی نے اپنے جاری ہونے والے بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی فورسز کی جانب سے بلوچستان میں ریاستی جارحیت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بدستور جاری ہیں۔ گزشتہ دنوں ڈیرہ بگٹی، کوہستان مری اور کیچ کے علاقوں میں آپریشن کے دوران ریاستی فورسز نے نہتے بلوچ آبادیوں کو نشانہ بنایا اور درجنوں بے گناہ افراد کو اغواء کرنے کے بعد لاپتہ کردیا۔ شیرمحمد بگٹی نے کہا کہ گزشتہ دنوں ڈیرہ بگٹی اور کوہستان مری کے سرحدی علاقوں جنت علی، سخین، چب در، نیساو اور سہراوغ میں پاکستانی فورسز نے کاروائی کرتے ہوئے بلوچ آبادیوں کو بلاتفریق نشانہ بنایا اور بھرپور فوجی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے غریب دیہاتیوں کی گھروں اور جھونپڑیوں پر دھاوا بول دیا۔ کاروائیوں میں ایک بلوچ شہید جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔ بڑی تعداد میں گھروں سے لوٹ مار کرکے انہیں نذر آتش کردیا گیا۔ ان کاروائیوں کے دوران متعدد بے گناہ بلوچ فرزندان کو اغواءکیا گیا جن کے بارے میں فوری معلومات نہیں مل سکی۔ اسی طرح کیچ کے علاقے دشت میں پاکستانی خفیہ اداروں نے مختلف مقامات پر کاروائی کرتے ہوئے بلوچ نہتے آبادیوں کو نشانہ بنایا اور عورتوں اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ دشت کے علاقوں جام محمد بازار، زیارتی اور ان سے ملحقہ علاقوں میں پاکستانی افواج اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے آپریشن کرتے ہوئے درجن سے زاہد نہتے بے گناہ بلوچ فرزندوں کو اغواء بعد نا معلوم مقام منتقل کردیا ہے۔مغویوں میں سے آٹھ افراد کی شناخت مسلم ولد برکت، وارث ولد غفور، طارق ولد حاجی ولی، عبید ولد شے محمد، عبداللہ ولد رستم، کریم بخش ولد شیر محمد، شاہ جہان ولد عیسیٰ، اصغر ولد لال بخش، رفیق ولد لال بخش، امیتان ولد رفیق، شے محمد ولد محمد، درجان ولد شے محمد، مراد جان ولد بابواور عنایت ولد شیر محمد سے ہوگئی ہے۔ شیرمحمد بگٹی نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کے اداروں سے بلوچستان میں جاری ریاستی مظالم کا فوری نوٹس کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز