کوئٹہ( ہمگام نیوز)کراچی ،دشت و مند سے 3افراد پاکستانی خفیہ اداروں و فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ کر لئے گئے۔آمدہ اطلاعات کے مطابق تربت کے علاقے دشت کنچتی کراس سے پاکستانی فورسز و مقامی ڈیتھ اسکواڈ اہلکاروں نے مسافر بس سے چیئر مین دوست ولد حسن کو جبری طور پر حراست میں لیکر لاپتہ کردیا۔واضع رہے کہ چیئر مین دوست محمد شہید طاہر کے والد ہیں اور ان کا تعلق گومازی سے ہے ۔ جبکہ ایک دوسرے واقعہ میں پاکستانی فورسز و خفیہ اداروں نے کراچی کے علاقے ملیر سے باسط ولد عبدالقادر ایک نوجوان کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیا جو گوادر کا رہائشی بتایا جاتا ہے ۔جبکہ تمپ کے علاقے دوکوپ سے پاکستانی فورسز کے اہلکاروب نے مسافر بس سے علی اکبر ولد حاجی اکبر کو جبری طور پر حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ، جو مند کے علاقے ھوزئی کا رہائشی ہیں