کوئٹہ (ہمگام نیوز)کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق واقعہ اسپنی روڈ کے علاقے گوبی چوک کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے بروری روڈ سے آںے والے مرد اور خاتون پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دونوں افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق افراد کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں مرد کی شناخت شکیل کے نام سے ہوئی ہے۔