چهارشنبه, اپریل 23, 2025
Homeخبریں8 جون کو لاپتہ افراد کی بازیابی ،تمام طبقات یک آواز ہوکر...

8 جون کو لاپتہ افراد کی بازیابی ،تمام طبقات یک آواز ہوکر کردار ادا کریں:بی ایس او آزاد

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ اسٹودنٹس آرگنائزیشن آزاد کے ترجمان نے 8جون کو بلوچ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے چلائی جانے والی مہم کا حصہ بننے کے لئے بلوچ عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی خفیہ اداروں کی حراست میں موجود لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے بلوچ عوام کے تمام طبقات یک آواز ہوکر کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اٹھا کر لاپتہ کرنا اور سالوں تک انکے خاندان سے دور رکھنا ایک سنگین جرم ہے ، پاکستان کی فوج اور اس کے گماشتے اس جرم کا ارتکاب پچھلے کئی دہائیوں سے باالعموم اور گزشتہ ایک دہائی سے باالخصوص کررہے ہیں۔ گمشدہ کرنے اور مارو اور پھینکو پالیسی کے تحت ریاستی فورسز نے بلوچ عوا م کے انتہائی اہم لیڈر اور کارکنوں کو نشانہ بنایا ہے۔ بلوچ دانشوروں ،سیاسی کارکنوں اور رہنماؤں کو منتخب کرکے انہیں راستے سے ہٹانے کی یہ پالیسی بلوچ قوم کو سینکڑوں روشن فکر لیڈروں سے محروم کرچکی ہے۔ شہید چیئرمین غلام محمد ، کامریڈ قیوم،شہید شفیع بلوچ اور کمبر چاکرسمیت سینکڑوں رہنماء اسی پالیسی کے تحت اغواء کے بعد قتل کیے جاچکے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ اسیر رہنماؤں کی بازیابی کے لئے چلائی جانے والی مہم کے لئے 8جون کا اعلان اس لئے کیا گیا کیوں کہ آٹھ سال پہلے اسی روز سابقہ وائس چیئرمین زاکر مجید بلوچ کو خفیہ ایجنسیوں نے اغواء کیا تھا۔ 8جون کو بطور بلوچ مسنگ پرسنز ڈے منانے کا فیصلہ بی ایس او آزاد نے اسی تناظر میں کیا کہ تمام لاپتہ بلوچوں کی گمشدگی کے مسئلے کو یکساں طور پر ہائی لائٹ کیا جا سکے۔ بی ایس او آزاد کے ترجمان نے کہا کہ چند آزادی پسند حلقوں کی جانب سے یہ اعتراض کیا گیا ہے کہ بی ایس او آزاد نے اُن سے صلاح کیے بغیر ایک قومی دن کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ 8جون کو بطور مسنگ پرسنز کے منانے کا فیصلہ بی ایس او آزاد نے کیا ہے جو ایک قومی سطح کا فیصلہ نہیں ہے، بی ایس او آزاد پہلے ہی یہ بات واضح کرچکی ہے کہ قومی فیصلوں کا اختیار قومی تحریک کے کسی ایک اکائی کوحاصل نہیں ہے۔ بی ایس او آزاد نے اس دن کو تنظیمی سطح پر منانے کا فیصلہ کیا ہے، دوسری آزادی پسند پارٹیاں بی ایس او آزاد کے فیصلے کی حمایت کرنے اور نہ کرنے کا مکمل اختیار رکھتی ہیں، البتہ بی ایس او آزاد نظریاتی ہم آہنگی رکھنے والی جماعتوں سے یہی امید رکھتی ہے کہ وہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے چلائی جانے والی مہم کا حصہ بنیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز