پنجگور(ہمگام نیوز) پنجگور کے علاقے پروم میں پاکستانی زمینی فوج کا آپریشن چار افراد کو حراست بعد لاپتہ کردیا،یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق ضلع پنجگور کے علاقے پروم میں ریش پیش کے مقام پر پاکستانی فوج نے آبادی پر دھاوا بول کر چار افراد کو حراست بعد لاپتہ کر دیا جنکی شناخت قد یر بخش ولد ملا کریم بخش،ممتاز ولد قدیر بخش،محبوب ولد قدیر بخش اور اختر ولد خدا بخش کو حراست بعد لاپتہ کر دیا، آواران کے علاقے سید عیسیٰ زیارت میں پاکستانی فوج نے آپریشن کر کے تین افراد کو جبری طور پر لاپتہ کر دیا،جنکی شناخت دل پل ولد رمضان،شریف ولد پنڈوک اوراسماعیل ولد وادو کے نام سے ہو گئی