دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںجیونی : قابض پاکستان آرمی کی جانب سے گھروں کو بلڈوزر...

جیونی : قابض پاکستان آرمی کی جانب سے گھروں کو بلڈوزر کیا جارہا ہے

جیونی ( مگام نیوز)جیونی میں قابض پاکستان آرمی کی جانب سے بربریت و درندگی جاری ، درجنوں گھروں میں تلاشی و لوٹ مار کے بعد بلڈوزر کیا جارہا ہے ، تفصیلات کے مطابق قابض پاکستان آرمی کی جانب سے جیونی کے علاقے فانوان میں آج صبح سے قابض پاکستان آرمی کی بربریت و درندگی جاری ہے ، کئی گھروں میں لوٹ مار کے بعد بلڈوزر کیا گیا ، جبکہ بعض جگہوں میں قابض پاکستان آرمی کی اہلکاروں نے قیمتی و گھریلو سامانوں کو چوری کرنے کے بعد گھروں کو آگ لگا دی۔
واضح رہے گذشتہ ایک ہفتے سے قابض پاکستان آرمی جانب سے جیونی و گردونواح میں بربریت و درندگی میں انتہائی تیزی آئی ہے ، جس میں درجنوں گھروں کو لوٹنے کے بعد جلا دیا ، جبکہ کئی مقامات سے درجنوں بلوچ فرزندوں کو اغواء کیا گیا اور ساتھ ہی متعدد مقامات پہ خواتین و بچوں پہ بدترین و انسانیت سوز تشدد بھی کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز