شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر شال سے چار نوجوانوں کی جبری گمشدگی کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق 23 سالہ محمد عمران ولد عبدالغفور، جو سریاب مل عوامی پمپ کوئٹہ کا رہائشی اور پیشے کے لحاظ سے عدالتی کلرک ہیں، کو 12 نومبر 2026 کو شام 5 بجے سریاب روڈ شال سے آئی ایس آئی اور پولیس اہلکاروں نے حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کردیا۔
اسی طرح 23 سالہ مہاز بلوچ ولد حاجی عبدالجبار، جو قمبرانی روڈ کوئٹہ کے رہائشی اور سکیورٹی گارڈ کے طور پر کام کرتے ہیں، کو 9 نومبر 2026 کو سہ پہر 3 بجے کوئٹہ بازار سے آئی ایس آئی اور سی ٹی ڈی اہلکاروں نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
علاوہ ازیں 18 سالہ دینار بلوچ ولد علی نواز، جو کلی جیو، شاہ جی چوک کوئٹہ کے رہائشی اور طالب علم ہیں، کو 13 نومبر 2026 کو سہ پہر 4 بجے ان کے گھر سے ایم آئی اور سی ٹی ڈی اہلکاروں نے حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کردیا۔
دریں اثناء 29 سالہ کبیر بلوچ ولد عبدالغنی، جو ضلع کچھی (بولان) کے علاقے مچھ کے رہائشی ہیں، کو 16 اکتوبر 2026 کی صبح 5 بجے کلی پیر صاحب، کسٹم سریاب روڈ شال سے آئی ایس آئی اور ایم آئی اہلکاروں نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیاتھا ۔
چاروں نوجوانوں کے اہلخانہ کو تاحال ان کی موجودگی اور خیریت کے حوالے سے معلومات فراہم نہیں کیے گئے ہیں، جس کے باعث خاندان شدید تشویش اور پریشانی کا شکار ہیں۔


