دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںبی ایل اے نےپاکستانی مخبر کی گرفتاری و قتل کی ذمہ داری...

بی ایل اے نےپاکستانی مخبر کی گرفتاری و قتل کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ( ہمگام نیوز)بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ پاکستانی مخبر گوہرام ولدالہی بخش کو ہمارے سرمچاروں نے گرفتار کیا، جس کے بعدانہوں نے اعتراف جرم کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ ان کا رابطہ پاکستان آرمی کے صوبیدار سلطان کے ساتھ ہے، اور بائیس مئی دو ہزار سترہ کو کیچ دشت شولی اور جان محمد بازار میں ہونے والے آپریشن میں وہ فورسز کے ہمراہ تھا، پاکستانی مخبر نے یہ اعتراف کیا کہ انہوں نے بہت سے آزادی پسندوں کی گھروں کی نشاندہی پاکستان فورسز کیلئے کی جس کے انہوں نے گھروں کو جلا دیا اور اس کے بدلے پاکستانی فورسز کے صوبیدار سلطان نے دس ہزار روپے دیا ۔مخبر گوہرام نے یہ تسلیم کیا کہ پاکستانی فورسز نے انھیں آزادی پسندوں کے ٹھکانوں کی نشاہدہی کرنیکا ٹاسک دیا تھا ۔ بی ایل اے ترجمان نے کہا کہ مخبر گوہرام کو اعتراف جرم کے بعد اس کے منطقی انجام تک پہنچا دیا اور اسکے مزید انکشافات کی ویڈیو بھی جلد جاری کریں گے۔ترجمان نے آکر میں کہا کہ ہم ایک بار پھر تمام مخبروں کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ اپنی بلوچ قوم دشمن اعمال سے باز آجائیں بصورت دیگر ان کا انجام بھی انتہائی عبرتناک ہوگا ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز