بیروت(ہمگام نیوز) لبنان کی فوج کا کہنا ہے کہ شام کی سرحد کے نزدیک واقع پناہ گزینوں کے ایک کیمپ میں فوج کی ایک ریڈ کے دوران پانچ خود کش آوروں نے خود کو اڑا لیا۔ لبنانی فوج کے مطابق ان دھماکوں میں تین سپاہی زخمی جبکہ چار دیگر افراد اس وقت زخمی ہوئے جب ایک حملہ آور نے وہاں ہینڈ گرینیڈ پھینکا۔ یہ واقعہ اس وقت ہوا جب لبنان کی فوج نے شدت پسندوں اور ہتھیاروں کی تلاش کے لیے ارسل نامی قصبے کے قریب آپریشن کیا۔
واضح رہے کہ ارسل میں فوج اور سنی شدت پسندوں کے درمیان اکثر تشدد کے واقعات دیکھنے میں آتے ہیں۔ لبنان کی فوج کا کہنا ہے کہ جمعے کو پناہ گزینوں کے کیمپ پر کیے جانے والی اس ریڈ کے دوران چار شدت پسندوں نے خود کو اڑا لیا جبکہ پانچویں نے کیمپ کو نشانہ بنایا۔ یہ کیمپ شام کی جنگ سے بھاگ کر آنے والے دسیوں ہزاروں پناہ گزینوں کا گھر ہے۔ ارسل میں سنہ 2014 میں ہونے والے ایک حملے کے بعد القاعدہ اور خود کو دولتِ اسلامیہ کہلانے والی شدت پسند تنظیم کے جنگجوؤں نے شام سے آنے والے لنبان کی سکیورٹی افواج کے دو درجن سے زائد اہلکاروں کو گرفتار کر لیا تھا۔ س کے بعد 16لکاروں کو رہا جبکہ چار کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔ لبنان کی سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ ارسل میں دولتِ اسلامیہ اور جہادی گروہ جابت فتح الاشام کے ارکان موجود ہیں۔