دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںتربت و ڈیرہ بگٹی :قابض پاکستامی آرمی کی بربریت جاری،متعددگھر نذر آتش

تربت و ڈیرہ بگٹی :قابض پاکستامی آرمی کی بربریت جاری،متعددگھر نذر آتش

کوئٹہ(ہمگام نیوز)کیچ اور ڈیرہ بگٹی کے مختلف علاقوں میں فورسز کا آپریشن جاری، آمدہ اطلاعت کے مطابق آج اعلیٰ صبح پاکستانی آرمی و ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے کیچ کے علاقے دشت شولی کو گھیرے میں لیکر متعدد گھروں کو نذر آتش کردیا اور تین بلوچ فرزندون کو اغواہ کر لیا جنکی شناخت فاروق ولد خالد ، یاسر ولد عبداللہ اور عارف داد مھمد کے ناموں سے ہوئی تینوں دشت شولی کے رہائشی ہیں جبکہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے پاتر، سنگسیلا، سہری دربار سمیت گردو نواح کے علاقوں میں زمینی فوج کی بڑی تعداد سمیت ہیلی کاپٹر کے زریعے سے وسیع پیمانہ کا آپریشن کا آغاز کردیا ہےمقامی زرائع کے مطابق پاتر سے فورسز نے مقامی لوگوں کے بڑی تعداد میں مال مویشی لوٹ کر اپنے کیمپ پہنچا دیئے جبکہ بڑی تعداد میں گھروں کے نظر آتش ہونے کئ اطلاعت ہیں ہیلی کاپٹر مسلسل علاقے میں شیلنگ کررہے ہیں تاہم ابھی تک کسی قسم کئ جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز