کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ ڈاکٹرز فورم کے مرکزی ترجمان کی طرف سے جاری کردہ بیان میں آے روز مختلف اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کئ طرف سے ہسپتالوں میں چھاپوں اور ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس سٹاف کو ہراساں کرنے کی شیدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوے کہا کہ بہتر ہوتا کہ انتظامیہ اپنے لامحدود اختیارات کو شعبہ صحت جیسے soft target کے بجاے علاقائی امن و امان کو بحال کرنے میں اپنی صلاحیتوں کو بروے کار میں لاے تو حالات بہتر ہوتے۔
بی ڈی ایف نے مذید کہا کہ اگر انتظامیہ کو ڈاکٹرز اور محکمہ صحت سے اتنی ذیادہ دلچسپی اور “ہمدردی” ہے تو ہاسپٹلز میں چھاپے مارنے سے پہلے ہیلتھ کے رہائشی کالونیز پے چھاپے مار کر ان غیر متعلقہ اور قبضہ مافیا سے ڈاکٹرز کے گھر وں کو خالی کرواکر ڈاکٹرز کے حوالے کریں ۔
ترجمان نے کہا کہ BDF ضلعی انتظامیہ کے ڈاکٹرز کے ہتک آمیز رویے کو انتہای نفرت اور تشویش کی نگاہ سے دیکتھی ہے اور اس سلسلے میں سخت سے سخت ترین احتجاج کا حق رکھتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ BDF ڈی سی کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کی سربراہی اور ڈاکٹرز کے ACRs کی اتھارٹی کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور اس سلسلے میں PMA اور YDA کے ساتھ مشاورت کر کے راست اقدام اٹھائی گی۔
ترجمان نے اپنے تمام ممبرز کو تا کید کیا کہ وہ اپنی ڈیوٹی پر موجود رہیں اور کسی بھی ادارے یا شخص کی غلط رویوے کی اپنے آرگناییزر کہ اطلاع کردیں۔


