شنبه, سپتمبر 28, 2024
Homeخبریںخضدار انتظامیہ کی جانب ڈاکٹروں کو بلاجواز تنگ کرنا قابل مذمت ہے....

خضدار انتظامیہ کی جانب ڈاکٹروں کو بلاجواز تنگ کرنا قابل مذمت ہے. بلوچ ڈاکٹرز فورم

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ ڈاکٹرز فورم کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ خضدار انتظامیہ کی جانب سے ڈاکٹرز کو بلاجواز تنگ کرنا روز کا معمول بن چکا ہے. فنکشنل ہسپتال میں اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے روزانہ کی بنیادوں پر چھاپے اور ڈاکٹرز کو ہراساں کرنا باعث تشویش اور افسوس ناک عمل ہے.
ترجمان نے کہا کہ خضدار انتظامیہ شاید یہ بھول چکی ہے کہ ڈی ایچ کیو خضدار کو فعال کرنے کا سہرا انہوں ڈاکٹروں کو جاتا ہے جنکو انتظامیہ روزانہ کی بنیادوں پر تنگ کر رہی ہے.
ترجمان نے کہا ہم شروع دن سے ہسپتالوں کی فعالیت کے لئے کام کررہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔ ترجمان نے کہا کہ اگر اسٹنٹ کمشنر خضدار خود کو اتنا طاقتور سمحھتے ہیں تو سب سے پہلے وہ ڈاکٹرز کالونی کو غیر معتلقہ قبضہ مافیا سے نجات دلاے اور اس کے بعد بیشک ھسپتال کا رخ کرے۔ صرف ڈاکٹرز کو تنگ کرنا قابل برداشت نہیں انتظامیہ اپنا قبلہ درست کرے ۔
ترجمان نے وزیر صحت اور سیکرٹری صحت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح واقعات کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز