کوئٹہ(ہمگام نیوز)تربت کے علاقے مند میں ایف سی چیک پوسٹ کے قریب ایف سی اہلکاروں پرحملہ، دو اہلکار زخمی۔ تفصیلات کے مطابق آج شام مند کے علاقے دریائے چم ایف سی چیک پوسٹ کے قریب کیمپ کیلئے پانی لیجانے والے اہلکاروں پر نامعلوم افراد نے شدید فائرنگ کی جس سے دو اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔جبکہ خضدار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ۔تفصیلات کے مطابق خضدار کے علاقے سونیجی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے ہیں ۔زخمی ہونے والوں میں ایک شخص کا نام عبید ہے جو مشکے کا رہائشی بتایا جاتاہے ۔واضح رہے کہ عبید نے گذشتہ سال بلوچ مسلح جدوجہد سے دستبرار ہوکر ریاست کے سامنے سلامی دی تھی ، جسے آج خضدار میں نشانہ بنایا گیا ہے ۔