حب/تربت(ہمگام نیوز)پاکستانی فورسز و خفیہ اداروں نے دشت و حب سے 2افرادکو حراست میں لیکر لاپتہ کردیا۔آمدہ اطلاعات کے مطابق حب کے علاقے محمد گوٹھ میں گذشتہ شب پاکستانی فورسز و خفیہ اداروں نے عبادت گاہ ذکرخانہ پر اس وقت حملہ کیا جب وہ چوگان کے عبات میں مصروف تھے ۔فورسز نے عبادت میں مصروف افراد کو تشدد کا نشانہ بناکر زبیر ولد یار محمد اور زہیر ولد یارمحمد دو بھائیوں کو حراست میں لیکر اپنے ساتھ لے گئے ۔بعد ازاں زہیر کو بری طرح تشدد کا نشانہ بناکر زخمی حالت میں چھوڑ دیا جبکہ زبیر تاحال لاپتہ ہیں۔اسی طرح پاکستانی فوج نےکیچ کے علاقے دشت کھڈان میں آپریشن کرکے سمیر ولد مراد جان کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیاہے ۔


