چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںکاتالونیہ ریفرنڈم:90فیصدعوام نے سپین سے آزادی کےحق میں فیصلہ دیدیا

کاتالونیہ ریفرنڈم:90فیصدعوام نے سپین سے آزادی کےحق میں فیصلہ دیدیا

ہمگام نیوز:-کاتالونیہ میں ہونے والے ریفرنڈم میں 90 فیصد عوام نے سپین سے آزادی کے حق میں فیصلہ دے دیاجبکہ ہسپانوی وزیراعظم نے ریفرنڈم تسلیم کرنے سے انکار کردیا،دوسری جانب ہسپانوی حکومت کی جانب سے ریفرنڈم روکنے کی کوششوں کےدوران فورسز سے جھڑپوں اورپرتشددواقعات کےدوران 800سے زائد افراد زخمی ہوگئے، وفاقی حکومت نے فورسزکے ہزاروں دستے کاتالونیا کے دارالحکومت بارسلونا اور اس کے گردو نواح میں تعینات کیےتھے تا کہ شہریوں کو ووٹ کاسٹ نہ کرنے دیا جائے۔ انتخابات سے قبل کاتالونیا کے صدر کارلس پوئڈیمونٹ نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ہم کاتالونیا کی سپین سے علیحدگی کا ریفرنڈم جیت چکے ہیں، اب تو صرف آزادی کا اعلان کرنا باقی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز