کوئٹہ(ہمگام نیوز)قابض ایرانی فورسز نے بلوچستان علاقے پنجگور پر 12راکٹ فائر کردیئے جو گر کر زور دار دھماکوں سے پھٹ گئے ،جانی نقصان کی اطلا ع نہیں لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کی دو پہر قابض ایرانی فورسز یکے بعد دیگرے 11 مارٹر کے گولے فائر کئے گئے جو پنجگور کے علاقے پروم میں کھلے میدان میں گر کر زورد ار دھماکوں سے پھٹ گئے جس کے نتیجے میں علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔واضع رہے کہ اس سے قبل بھی قابض ایرانی فورسز کی جانب سے متعدد بار راکٹ فائر ہو تے رہے ہیں جس کے نتیجے میں متعدد بلوچ شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں ۔


