چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںڈیرہ بگٹی میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 16 اہلکار ہلاک...

ڈیرہ بگٹی میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 16 اہلکار ہلاک کیے:بی آر اے

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا کے نمائدوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فوج نے ہزاروں کی نفری اور آٹھ ہیلی کاپٹروں کی مدد سے ڈیرہ بگٹی کے علاقوں سہری دربار، ہن، بوبی، شانک، پتھر نالہ سمیت ارد گرد کے تمام علاقوں میں ایک ہولناک فوجی جارحیت شروع کر رکھی ہے جو گزشتہ چار دنوں سے جاری ہے انھونے کہا کہ پہلے ہی دن بلوچ ریپبلکن آرمی کے سرمچاروں نے قابض افواج کے تمام راستوں پر ناکہ بندی کر کے ان پر حملے شروع کردیے ہیں گزشتہ چار دنوں میں پاکستانی فوج کے ساتھ ۱۲ مقامات پر جھڑپ ہوئی اس دوران دوبدو لڑائی میں پاکستانی فوج کے چھ اہلکار ہلاک ہوئے ان کا مزید کہنا تھا ہن اور بوبی کے درمیان پاکستانی فوج کو رسد فراہم کرنے والے گاڈی کو ریموٹ کنٹرول بم حملے کا نشانہ بنایا جس میں گاڈی تباہ اور تین اہلکار ہلاک ہوئے سرباز بلوچ کا کہنا تھا کہ بوبی میں ہی ایک الگ کاروائی میں پاکستان فوج اور ڈیتھ سکواڈ کی پیدل جانے والے کارندوں پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ کیا جس میں چار ہلاک ہلاک ہوگے۔ ترجمان نے کہا کہ مجموعی طور پر 16 اہلکار ہلاک اور بچیس سے زائد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ڈیتھ سکواڈ کے بھی دو کارندے ہلاک اور چھ کے زخمی ہوئے ہیں آج چھوتے روز آپریشن میں شریک ہیلی کاپٹروں کو ہمارے سرمچاروں نے راکٹوں اور خود کارتھیاروں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا پاکستانی فوج کے ساتھ جھڑپیں ہنوز جاری ہے اور تنظیم کے کچھ ساتھیوں سے رابطہ منعقطع ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز