سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںکوئٹہ: ڈبل روڈ پر فائرنگ سے دو پولیس اہلکار ہلاک

کوئٹہ: ڈبل روڈ پر فائرنگ سے دو پولیس اہلکار ہلاک

کوئٹہ (ہمگام نیوز)کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکارہلاک ہوگئے جبکہ تین روز میں ہلاک اہلکاروں کی تعداد 3 ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق الصبح کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے ڈبل روڈ بلوچستان فلائی اوور پر پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی۔ ڈیوٹی پر کھڑے محمد الیاس اور شوکت موقع پر ہلاک گئے جبکہ اہلکار جاوید شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی ہونے والے اہلکار کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔

اس علاقے میں ایک ہفتہ قبل آر آر جی کے اہلکاروں پر بھی فائرنگ کی گئی تھی جس میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوا تھا۔ تین روز قبل رئیسانی روڈ پر ٹریفک اہلکار کو بھی فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ ایک ہفتے کے دوران پولیس پر فائرنگ کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ واقعات میں اب تک چار پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوئے ہیں

یہ بھی پڑھیں

فیچرز