دوشنبه, اکتوبر 7, 2024
Homeخبریںخاران شہر میں این-ایچ-اے کی ہیڈ کوارٹر پر یکے بعد دیگر مسلسل...

خاران شہر میں این-ایچ-اے کی ہیڈ کوارٹر پر یکے بعد دیگر مسلسل 3 دھماکوں کی اطلاع۔

خاران ( ہمگام نیوز ) ،: مقبوضہ بلوچستان کے شہر خاران سے نماہندہ ہمگام نیوزکے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق شہر میں تین دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ۔تازہ ترین تفصیلات کے مطابق خاران شہر میں واقع قابض پاکستانی ایف سی فورس کی سخت سیکورٹی کے حصار میں این ایچ اے (NHA ) کی اس ہیڈ کورٹر پر حملہ ہوا ہے جو توسیع پسند چائنیز اور قابض پاکستان کی گوادر کو وسط ایشیاء سے منسلک کرنے کیلئے نام نہاد سی پیک کے لنک روڈ بنانے اور اس کی نگرانی کی فرائض کو انجام دے رہے ہیں۔قابض ایف سی اور استحصالی ادارہ این ایچ اے کی سیکورٹی کے نام پر مقامی لوگوں کی زندگی اجیرن بنایا گیا تھا۔ان کے روز مرہ کام کے سلسلے میں مقامی لوگوں کو ان گلیوں میں آمدورفت کیلئے کسی طرح بھی نہیں چھوڑا جاتا۔لیکن ان سب کے باوجود مسلح حملہ آور ایک بار پھر ان پر پے در پے تین بار حملے کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔یاد رہے 12 اگست 2017 کو بھی اسی طرح اس ہیڈ کوارٹر پر حملہ ہوا تھا۔تاہم اس حملے کو اب تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔جبکہ اس سے پہلے سی پیک سے متعلق مرکزی و لنک روڈ اور ایف ڈبلیو او پر اکثر حملے بلوچ آزادی پسندوں کی طرف سے قبول کیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز