سه‌شنبه, می 14, 2024
Homeخبریںفری بلوچستان موومنٹ کا پاکستان اور چین کی بلوچستان میں جاری بلوچ...

فری بلوچستان موومنٹ کا پاکستان اور چین کی بلوچستان میں جاری بلوچ نسل کش منصوبوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

فری بلوچستان موومنٹ کے زیر اہتمام آج لندن میں گروسوینر ہوٹل کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا اس احتجاج کا مقصد بلوچستان پر پاکستان کے قبضے اور چین کی سی پیک اور گوادر پورٹ کے منصوبو.ں کے زریعے بلوچستان میں پنجابی اور چینی آبادکاری کے خلاف دنیا کو آگاہ کرنا تھا ۔ گروسوینر ہوٹل لندن کا ایک مشہور ہوٹل ہے جس میں ون اینوسٹمنٹ کی جانب سے گوادر میں بزنس کے لیے اینوسٹرز میٹنگ چل رہا تھا اس احتجاج میں براہمدگ بگٹی کی سربراہی میں چلنے والی بلوچ ریپبلکن پارٹی کے کارکنوں نے بھی شرکت کی۔ احتجاج کے دوران کارکنوں نے پاکستان اور چین کے خلاف بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور بلوچستان کے حوالے چین اور پاکستان کی سی پیک اور گوادر پورٹ کی شکل میں بلوچ ڈیموگرافی کو تبدیل کرنے جیسی گھناونی منصوبوں اور بلوچ نسل کشی کے خلاف نعرے لگائَے گئے یاد رہے یہ احتجاج 28 جنوری کو بھی جاری رہیگی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز