کراچی (ہمگام نیوز)کراچی کے علاقے کلفٹن زمزمہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک چینی باشدے سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ابتدائی روپورٹ کے مطابق زخمی ہونے والا چینی باشندہ ایک شپنگ کمپنی کا ملازم تھا اور یہ واقعہ ٹارگٹڈ تھا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو عملہ موقع پر پہنچا اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے میں چینی باشندہ سنزو شدید زخمی ہوا اور دوسرے شخص حسن علی کو معمولی زخم آئے جبکہ جائے وقوع سے گولیوں کے 9 خالی خول برآمد کیے گئے ہیں۔
علاوہ ازیں جناح پوسٹ گریجویٹ ہسپتال میں شعبہ ایمرجنسی کی انچارج ڈاکٹر سیمی جمالی نے بتایا کہ چینی باشندے کو سر اور ٹانگ میں گولیاں لگی ہیں اور ان کی حالت تشویشناک ہے۔