سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںکوئٹہ میں ایف سی پر خودکش حملہ 4ہلاک6زخمی،؛تحریک طالبان پاکستان نے زمہداری...

کوئٹہ میں ایف سی پر خودکش حملہ 4ہلاک6زخمی،؛تحریک طالبان پاکستان نے زمہداری قبول کی

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقہ نو حصار میں ایف سی کے کیمپ پر خودکش حملہ 4اہلکار ہلاک 6زخمی۔ جس کے نتیجے میں قابض پاکستانی فورسز کے آپریشن کے دوران ہوا جس کے بعد لیویز اور ایف سی کی مزید نفری بلائی گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا تھا۔
اس حملے کی زمہ داری تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے قبول کرلی
ترجمان ٹی ٹی پی کے مطابق اس حملے میں دسیوں ایف سی اہلکار مارے گئے ہیں اور کئی اہلکار شدید زخمی ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ آج اسی ایئر بیس میں ایئر چیف بھی مہمان خصوصی کے طور پر آیا تھا اور اسے گارڈ آف آنر بھی دیا گیا تھاکوئٹہ کے نواحی علاقے نوحصار میں ایف سی کے کیمپ پر خودکش حملہ 4اہلکار ہلاک 6زخمی۔ پاکستانی فورسز ذرائع کے مطابق بدھ کی رات کوئٹہ کے علاقے نوحصار خونی تالاب میں درویش آباد کے مقام پر واقع ایف سی کی کیمپ پر خودکش حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 4اہلکار محمد عامر ،محمد عمران ،جاوید احمد ،محمد راشد ہلاک جبکہ 6اہلکارشدید زخمی ہوگئے دھماکہ اتنا شدید تھا کہ آواز دور دور تک سنائی دی گئی اور کیمپ کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا واقع کے بعد علاقے میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی قابض پاکستانی ایف سی کے اہلکاروں کی بڑی تعداد جائے وقوع پر پہنچ گئی، سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے ۔
محمد خراسانی نے دھمکی دی کہ وزیرستان سے لیکر سوات تک بے گناہ مسلمانوں پر فضائی حملے کرنے میں کسی بھی طرح کی معاونت کرنے والوں کے خلاف اسی طرح کے حملے جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز