(ہمگام ویب نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے زامران سرکی زا سے ملحقہ ایرانی زیر قبضہ علاقہ میں قائم ایرانی گجر فوج کے کیمپ پر حملے میں دو بلوچ فرزندوں کی شہادت کی اطلاعات ہیں۔
خیال رہے کہ کل زامران کے قابض ایران کے زیر قبضہ متحصل علاقہ دراب و کوہ سر کے نزدیک نامعلوم مسلح افراد نے ایرانی فورسز کے ایک کیمپ کو مغرب کے وقت نشانہ بنایا تھا۔ حملے میں دونوں جانب جانی و مالی نقصانات کی اطلاعات ہیں۔
قابض ایرانی فورس کے زامران نزد چیک پوسٹ پر حملے میں دو بلوچ فرزند شہید –
