پنجگور(ہمگام نیوز) قابض پاکستانی فورسز اور آئی-ایس-آئی کے اہلکاروں نے حاجی انور ایڈوکیٹ کے گھر پر چھاپہ مارتے ہوئے بھائی اور بھتیجے 33 سالہ مجاہد ولد منور ایڈوکیٹ کو جبری گرفتار کرکے اغوا کرلیا۔
آمدہ اطلاعات کے مطابق قبضہ گیر پاکستانی بدمعاش فوج نے آئی-ایس-آئی کے اہلکاروں کے ہمراہ پنجگور میں واقع بلوچ ریپبلکن پارٹی کے سابقہ نائب صدر حاجی انور ایڈوکیٹ کے گھر پر چھاپہ مارتے ہوئے بلوچ چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا اور گھر میں موجود معصوم بچوں اور عزت دار بلوچ خواتین کو تشدد کا نشانہ بنا کر خوف و ہراس پیھلایاگیا۔خیال رہے حالیہ کچھ عرصے میں بدمعاش پاکستانی فوج اور آئی -ایس- آئی نے بلوچ وطن پر جبری گرفتاریوں اور اغوا کے سلسلہ کو تیز تر کردیاہے۔ضرورت اس بات کی ہے کہ بلوچ آزادی پسند نوجوان پنجابی فوج کی ان جرائم سے سوشل میڈیا کے زریعئے پردہ فاش کرکے پوری دنیا کو پنجابی فوج کے جنگی جرائم سے آگاہی دے۔