سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںقابض پاکستان آرمی نے تمپ،آواران سے 2 بلوچ فرزندجبری اغوا کیئے

قابض پاکستان آرمی نے تمپ،آواران سے 2 بلوچ فرزندجبری اغوا کیئے

(ھمگام نیوز ) قابض پاکستانی فورسز نے دو افراد کو حراست بعد لاپتہ کر دیا،آواران قابض پاکستانی فوج کی زمینی آپریشن و چوکیاں قائم۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز قابض فورسز نے تمپ کے علاقے نہنگ ندی کے آس پاس آبادیوں کا گھیراو کرکے عبدالباسط ولد گل جان سکنہ پل آبادکو جبری حراست بعد اغوا کر دیا۔ جبکہ آواران سے اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز نے ریاستی مخبر لیاقت کے نماز جنازہ کے دوران عبدالحمید ولد محمد کریم سکنہ بزداد گیشتری کو جبری گرفتار بعد فوجی کیمپ منتقل کر دیا۔آواران سے اطلاعات کے مطابق ہفتہ کے روز فورسز نے دراسکی،’’ناگ چڑائی‘‘ پر چوکی قائم کرنے کے ساتھ گرد و نواع کے آبادیوں کا محاصرہ کر دیا ہے۔آواران جھکرو’’رحیم دادی جھو‘‘ میں بھی قابض آرمی نے چوکی قائم کر کے آبادیوں کا محاصرہ کر رکھا ہے۔مذکورہ علاقوں میں فوجی آپریشن جاری اور لوگوں میں بے شدید بے چینی پائی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز