(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق دالبندین میں ریلوے کالونی کے قریب ایک رہائشی مکان پر دستی بم حملے میں چار افراد زخمی ہوگئے. ایس پی چاغی محمد آصف غلزئی کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے کیئے گئے دستی بم حملے میں زخمی ہونے والے مظفر علی ولد محمد انور سکنہ حیدرآباد، غضنفر علی ولد اعتبار شاہ سکنہ پشاور، غلام مصطفی ولد محمد یوسف سکنہ جام شورو اور محمد عباس ولد شیر محمد سکنہ مردان کو پرنس فہدہسپتال دالبندین منتقل کرکے طبی امداد دی گئی. ذرائع کے مطابق مذکورہ واقعے میں زخمی ہونے والے افراد سی پیک منصوبے کے تحت یک مچھ خاران روڈ پر کام کرنے والے ایک ٹیھکیدار کے ساتھی تھے جن میں دو زخمیوں کو مزید علاج کی غرض سے کوئٹہ منتقل کیا گیا. واقعے کے بعد پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔