خاران (ھمگام نیوز)اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر خاران سے دو نوجوان اسٹوڈنٹس اعجاز مینگل اور عامر گرگناڑی دونوں کا ایک ہی خاندان سے تعلق ہیں اور دونوں ریگولر سٹوڈنٹس ہیں_
اعجاز بلوچ کو 2016 کے اختتام پر ایف سی نے رات کی تاریکی میں گھر میں گھس کر مار پیٹ کر گھسیٹتے ہوئے ٹارچر سیلوں میں منتقل کر دیا ۔
جبکہ عامر بلوچ کو عین اسی طرح ایف سی نے رات کی تاریکی میں گھر میں گھس کر مورخہ 2/2/2017 کو اس کے گھر سے جبری حراست میں لے کر اغوا کیا ۔یاد رہے مقبوضہ بلوچستان میں قابض پاکستانی فوج کی انسانیت کے خلاف جرائم کا نہ رکنے والا سلسلہ روز بروز شدت اختیار کررہی ہے۔