سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںملتان:ایم ایس ایف نامی تنظیم کا بلوچ طلبا پر حملہ

ملتان:ایم ایس ایف نامی تنظیم کا بلوچ طلبا پر حملہ

ملتان ( ہمگام نیوز) بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل کی چیئرمین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کل رات ملتان کے علاقے گلگشت سٹی پلازہ کے سامنے بلوچ طلباء پر ایم ایس ایف کے کچھ شرپسندوں نے بلوچ طلباء پر حملہ کیا، جسکے نتیجے میں تین طلباء شدید زخمی ہوئے، جنہیں بعد میں نشتر اسپیتال منتقل کیا گیا۔ انکا کہنا تھا کہ یہ پہلی بار نہیں بلکہ اس سے پہلے بھی ملتان میں بلوچ طلباء پر کئی گروپوں کے طلباء نے حملہ کیا ہیں لیکن اس بار حملہ کا طریقہ کار بلکل مختلف تھا اس نے کہا کہ پچھلے حملے یونیورسٹی کے اندر کیے گئے تھے لیکن اس بار بلوچ طلباء پر یونیورسٹی سے باہر حملہ کیا گیا جسکی ہم پُر زور مذمت کرتے ہیں۔
اسطرح کے حملے بلوچ طلباء کے لئے علم کے دروازے بند کرنے کا مترادف ہے ۔
ہم جامعہ کی انتظامیہ اور بلوچستان حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ اس طرح کے بزدلانہ حملوں کا نوٹس لیکر ایسے شرپسند عناصر گروپوں کے بارے میں تحقیقات کی جائے کہ کون ان کی پشت پناہی کر رہا ہے تاکہ ایسے شرپسندوں کو یونیورسٹی سے نکال دیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز