سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںڈیرہ بگٹی میں کیپٹن سمیت گیارہ اہلکاروں کو ہلاک کرنے کی...

ڈیرہ بگٹی میں کیپٹن سمیت گیارہ اہلکاروں کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں:بی آر اے

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچ سرمچاروں نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے سیاہ آف میں تیغ کور اور مرید گر کے مقامات پر عام آبادیوں کے خلاف آپریشن کرنے کے غرض سے آنے والے پاکستانی فوج کے قافلوں کو محاصرے میں لیکر ان پر راکٹوں اور جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ترجمان نے کہا کہ فورسز کے ساتھ پانچ گھنٹے سے زائد دو بدو جھڑپوں میں ریاستی فوج کا ایک کیپٹن سمیت گیارہ اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے اور دو گاڑیاں بھی مکمل طور پر تباہ ہوئیں۔سرباز بلوچ نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ بی آر اے کے سرمچاروں کے محاصرے میں موجود فورسز کے مدد کو آنے والی گن شب ہیلی کاپٹروں کا سرمچاروں پر حملے کو بھی ناکام بنایا۔بی آر اے ترجمان نے کہا ہے کہ انکی تنظیم کی کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہینگے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز