( ھمگام ویب نیوز )آمدہ اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فوجی بربریت کے بعد جمعرات کو پشتون وطن شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی و تحصیل بویہ میں تین مائن حملوں کے ذریعے بارہ قابض آرمی اہلکاروں کو ہلاک وزخمی کیا گیا ـ اطلاعات کے مطابق پہلا بارودی سرنگ دھماکہ تحصیل بویہ میں ہوا جس میں قابض پاک آرمی کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں ایک اہلکار موقع پر ہلاک ہوا اور تین زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جبکہ شام کے وقت تحصیل میرعلی میں قابض پاکستانی فوجی کانوائی پر ہونے والے دو حملوں میں دو فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ جن میں تین اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے، ان حملوں کی ذمہ داری ایک نئی مزہبی تنظیم حزب الاحرار نے قبول کرلی، تاہم اتنے کم وقت میں ایک نئ تنظیم کا مہمند ایجنسی تا شمالی وزیرستان حملے کرنا قابض پاکستانی فورسز کی موجودگی و کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ـ واضح رہے کہ پاکستانی الیکٹرانک میڈیا ان حملوں کا تذکرہ اسلئے نہیں کرتی کہ ایسی خبروں پر پاکستان آرمی کے شعبہ نشرو اشاعت کا ادارہ آئی ایس پی آر کی جانب سے انتہائی شدید و سخت پابندی ہے ۔تاکہ عوام کو قابث فوج کی ہزیمت و رسوائی اور عوام پر ڈھائے جانے والے فوجی مظالم سے بے خبر رکھاجائے۔ اور اسکی مخالفت کرنے والوں کا حال جیو ٹی وی اور مشال ریڈیو کی طرح ہوسکتا ہے۔یا صحافی حامد میر و دوسرے راست گو صحافیوں پر جان لیوا حملے سب کیلئے مثال کے طور پر موجود ہیں۔