شنبه, نوومبر 16, 2024
Homeخبریںبی ایل ایف نے تربت حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

بی ایل ایف نے تربت حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سٹیلائیٹ فون کے ذریعے بات کرتے ہوئے کہا کہ 21 اپریل بروز ہفتہ سرمچاروں نے تربت شہر میں فائرنگ کرکے ایک پاکستانی فوجی اہلکار کو اس وقت ہلاک کیا جب وہ میڈیکل اسٹو ر کے سامنے کھڑا تھا۔ سرمچاروں نے آرمی اہلکار کا بندوق بھی ضبط کر لیا۔ بلوچ عوام سے اپیل ہے کہ وہ پاکستانی فوج، ریاستی مخبروں اور پاکستانی ستونوں کو مضبوط کرنے والی پارلیمانی جماعتوں جو بلوچ نسل کشی میں مصروف ہیں سے دور رہیں۔
گہرام بلوچ نے کہا کہ کل جمعہ کو سرمچاروں نے تمپ آسیاباد میں فوجی مورچہ پر اسنائپر حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کیا۔ اسی وقت چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے دو اہلکاروں کو ہلاک اور دو زخمی کئے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز