شنبه, نوومبر 16, 2024
Homeخبریںبلوچ ریپبلکن آرمی نے ڈیرہ بگٹی میں فورسز پر حملے کی ذمہ...

بلوچ ریپبلکن آرمی نے ڈیرہ بگٹی میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا سے جاری کردہ بیان سے کہا کہ آج صبح بی آر اے کے سرمچاروں نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے سیاہ آف میں تنک کے مقام پر پاکستانی فورسز کے کانوائے پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا اس حملے کے نتیجے میں چار اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے ۔
بلوچ ریپبلکن آرمی سرکاری دعوے کو مسترد کرتا ہے کہ گزشتہ سات دنوں سے جاری فوجی آپریشن میں نا تو ہمارا کوئی ساتھی شہید ہوا اور نا ہی کوئی گرفتار کیا گیا ۔
ہم یہ واضع کرتے ہیں کہ بلوچستان کی کٹھ پتلی حکومت کی جانب سے جو ہلاکتوں اور گرفتاریوں کا دعوی کیا گیا وہ سارے عام بلوچ ہیں جن میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے اور ان لوگوں کا ہماری تنظیم سے کوئی تعلق نہیں ۔ بلوچستان حکومت فوج کو پہنچنے والے نقصانات کو چھپانے کے لئے سرمچاروں کی ہلاکت اور سرینڈر کا ڈرامہ رچا رہی ہے جس میں کوئی صداقت نہیں۔ ہماری کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہینگے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز