الندور ( ہمگام نیوز) الندور کلکشان اسکول میں بلیدہ زامران دوسرا عملی کتب میلہ بنام مولانا عبدالغفار زامرانی کا انعقاد مختلف مکتب فکر کے لوگوں کی شرکت ‘ ہزاروں کی تعداد میں کتابوں کا نمائش لوگوں کی دلچسپی؛
اس کے ساتھ کتاب کی موجودہ دور میں اہمیت اور مطالعے کی ضرورت پر سیمینار سے بلوچی زبان و ادب کے معروف قلمکار اور پانچ کتابوں کے مصنف اسلم تگرانی، نوجوان قلمکار اور تین کتابوں کے مصنف برکھا بلوچ، دی اوئیسس اسکول گوادر کے ڈائریکٹر سرحنیف آسکانی، بی آر سی تربت کے لیکچرار و مصنف پروفیسر محمود خارانی، بلـوچستان اکیڈمی کیچ کے وائس چیئرمین و نوجوان قلمکار و صحافی مقبول ناصر، معروف قلمکار شگراللہ یوسف، عطاشاد ڈگری کالج کے اسسٹنٹ پروفیسر مولانا صلاح الدین بلوچ و دیگر خطاب کیا۔
یاد، رہے یہ الندور میں دوسرا کتب میلہ ہے پہلا کتب میلہ پچھلے سال بنام مولانا عبدالحق بلوچ منعقد ہوا ۔