پیشن( ہمگام نیوز) قابض ایرانی عدالت نے ایک بے گناہ
بلوچ کو اس بنا پر سزا سنا کر جیل میں ڈال دیا کہ وہ پیاز بھیچتا تھا ـ تفیصلات کے مطابق گزشتہ روز مغربی مقبوضہ بلوچستان میں پیشن کے علاقے میں ولید بشک نامی ایک بلوچ کو ایرانی گجر نے پکڑ کر زدو کوب کرنے کے بعد مقامی پولیس کے حوالے کردیا جب ان سے پوچھ تاچ کیا گیا تو متاثرہ شخص نے کہا میں اپنے علاقے میں مزدوری کرتا ہوں میں کھیتوں سے پیاز لے کر شہر کے مارکیٹوں میں لے جا کر بھیجتا ہوں یہی میرا روزی روٹی ہے کبھی دیگر سبزیاں بازار میں جا کر فروخت کرتا ہوں جس سے دو وخت کی روٹی میرے لیئے پیدا ہوتی ہے لیکن قابض کی مقامی پولیس نے ان ایک نہیں سنی اور اسے عدالت لے جایا گیا عدالت نے ولید بشک کو اپنے حق میں صفائی پیش کرنے کا موقع نہیں دیا گیا بلکہ اسےسزا سنا دیا گیا آج ولید بشک، ایک بے گناہ بلوچ جو مزدوری کرنے کے جرم میں قابض ایرانی عدالتوں کے فیصلے کے بعد پابند سلاسل ہیں
یاد رہے کہ 24 اپریل کو بھی قابض ایرانی فورسز نے تین بے گناہ بلوچوں کی زندگی کے چراغ اسی طرح گل کر دیئے کہ وہ بھی مزدور تھے وہ آٹا اور تیل بھیچ کر گزارا کرتے تھے ان کو بلا وجہ فائرنگ کرکے شہید کر دیا گیا ـ