( ھمگام ویب نیوز ) اطلاعات کے مطابق ایک عراقی سنٹرل کریمینل کورٹ نے داعش میں شمولیت کرنے کی جرم میں انیس روسی عورتوں پر عمر قید کی سزا عائد کی ہے جبکہ دیگر چھ عورتوں کو بھی عمر قید کی سزائیں سنائی گئی ہے جن کا تعلق آذربائیجان اور تاجکستان سے بتائے جاتے ہیں۔
ٹرائل کے دوران ملزمان کا موقف تھا کہ انھیں دھوکے سے عراق لائی گئی ہیں جبکہ ایک ملزم نے کورٹ کو بتایا کہ وہ اپنے بچوں کے ہمراہ ترکی میں گھر بسانے کے واسطے جارہی تھی لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ وہ ترکی میں نہیں بلکہ عراق میں ہے۔