کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائیٹ فون کے ذریعے بات کرتے ہوئے کہا کہ تین مئی کو سرمچاروں نے ضلع پنجگور میں چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) منصوبے کی روٹ پر بالگتر کے علاقے کاشت کور میں پاکستانی فوج کی نئی فوجی کیمپ پر راکٹ اور خود کار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں پاکستانی فوج کو بھاری مالی و جانی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔