شنبه, اکتوبر 26, 2024
Homeخبریںپاکستان نےامریکی سفارتی پابندیوں کےردعمل میں ان پر بھی سفارتی پابندی لگادی

پاکستان نےامریکی سفارتی پابندیوں کےردعمل میں ان پر بھی سفارتی پابندی لگادی

اسلام آباد (ہمگام نیوز ڈیسک ) امریکہ میں ریپبلکن پارٹی کے منتخب صدر مسٹر ڈونلڈ ٹرمپ کے برسراقتدار آتے ہی جنوبی ایشیاء،مشرق وسطی،افغانستان و اس خطے میں امریکی و اس کے اتعادیوں کے مفادات کی تعفظ کی خاطر ایران و پاکستان کے خارجہ ریاستی پالیسیز کے بارے میں سخت بیانات و کچھ احکامات جاری کیئے گئے ہیں۔جس کے ردعمل میں پاکستان نے بھی اپنی رویے میں بدلاو کاایک نیا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق پاکستانی ایئر پورٹس پر امریکی سفارتخانے کے سامان کی ترسیل کو ویانا کنونشن کے مطابق دیکھا جائے گا، امریکی سفارتکاروں کو پاکستان میں نقل وحمل سے پہلے متعلقہ پاکستانی حکام سے اجازت لینا ہوگی۔نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی سفارتخانےکی اپنی یا کرائے پر لی گئی گاڑیوں پر کالے شیشہ لگانے کی اجازت نہیں ہوگی جب کہ زیر استعمال گاڑیوں پر اصلی نمبر پلیٹ لگانا لازمی ہوگا۔ امریکی سفارتخانےکی آفیشل گاڑیوں پر نان ڈپلومیٹک نمبر پلیٹ کی اجازت نہیں ہوگی۔ کرائے کی عمارتوں کے حصول اور تبدیلی کے لیے این او سی لینا ہوگا،امریکی سفارتکاروں کے لیے بائیومیٹرک تصدیق کےبغیر فون سمز جاری نہیں کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز