چهارشنبه, اکتوبر 23, 2024
Homeخبریںپاکستانی فوج تمپ کے عوام کوغیرمعیاری اشیائےخوردونوش راشن تقسیم کا ڈرامہ رچارہی...

پاکستانی فوج تمپ کے عوام کوغیرمعیاری اشیائےخوردونوش راشن تقسیم کا ڈرامہ رچارہی ہے

(ہمگام نیوز ) نماہندہ ہمگام کے اطلاعات کےمطابق قابض پاکستانی فوج بلوچستان میں اپنی قبضہ ، ظلم و جارحیت اور بلوچ نوجوانوں کی شہادت و جبری اغوا کے بعد عوام کے دلوں سے نفرت کو نرمی میں بدلنے کی خاطر مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہیں تاکہ انھیں اپنے قبضہ گیریت کے دوران عوامی مزاحمت کا سامنا نہ رہے۔دھیان میں رہے ایف سی بلوچستان کے ان علاقوں میں یہ راشن و خیرات کی تقسیم کررہا یے جہاں بلوچ مزاحمتکاروں کی مزاحمتی جہد کی بدولت ریاست کی رٹ نہ ہونے کے برابر ہیں۔ اسی طرح قابض ایف سی نے بھی پاکستانی فوج کے نقش قدم پر چل کے مکارانہ حربے استعمال کرنا شروع کیا ہے۔ جب اسی فوج نے پشتون وطن میں ہزاروں لوگوں کو شہید کرکے ان کے گھروں پر بمباری کرکے ان کے وطن کو تہس نہس کیا تھا ،اور ہزاروں کے حساب سے نوجوانوں کو جبری اغوا کرکے غائب کیا تھا،بعد میں جب پشتون نوجوان مجبور ہو کر اپنی مدد آپ کے تحت پی ٹی ایم بنائے، جس نے ہزاروں کے حساب سے اپنے عوام کو یکجا کرتے ہوئے کامیاب عوامی جلسے منعقد کرکے پاکستانی فوج کے خلاف اپنی نفرت کا اظہار کیا تھا،جس کے خوف سے فوج پشتون عوام کو انھی چیک پوسٹوں پر آجکل شربت پلا رہی ہیں اور راہ چلتے مخلتف پبلک ٹرانسپورٹ میں بچوں کو چاکلیٹ تقسیم کرنا شروع کیا ہے ۔ عین اسی فارمولے کو قابض فوج بلوچستان میں اپنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ قابض فوج کی جانب سے تمپ کے مختلف علاقوں میں سرکاری یوٹیلیٹی اسٹورز کے زائدالمیعاداشیائےخورد و نوش کی سامان کو نئے پیک میں ڈال کر خیرات کی طور پر تقسیم کیا جارہا ہے۔ زرائع کے مطابق تمپ کے علاقے نظر آباد و آسیاباد سمیت دیگر علاقوں میں ایف سی ایکسپائر شدہ خورد و نوش کو نئے ڈبوں میں ڈال کر لوگوں میں خیرات کے طور پر تقسیم کر رہی ہے جس سے مختلف قسم کی بیماریوں کے پیدا ہونے کا امکان ہیں ۔ مقامی سیاسی کارکنوں نے عوام میں اس ریاستی حربے کی راز کوافشاء کرنے کی شعور دی ، عوام کو بتایا گیا کہ ریاست کی یہ خیرات سے ہمارے بلوچ عوام کو بھکاری بنایا جارہا ہے۔ دشمن کی یہ ایسکپائر شدہ اشیائے خوردو نوش کی خیرات ہمارے قومی آزادی کا ہرگز نعم البدل نہیں ہوسکتا۔عوام اس بات پر ضرور سوچے کہ وہ غریب کیوں اور کس میکنزم کی وجہ سے ہوئے ؟

یہ بھی پڑھیں

فیچرز