سه شنبه, اکتوبر 22, 2024
Homeخبریںآواران: پاکستانی فوج کے ہاتھوں زبردستی اغوا شدہ 4افراد بازیاب ہوکر گھر...

آواران: پاکستانی فوج کے ہاتھوں زبردستی اغوا شدہ 4افراد بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے

آواران (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آواران سے پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری اغوا شدہ 4افراد بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔
15مئی کو آواران کے علاقے مالار کہن میں پاکستانی فوج کے جارحیت کے دوران زبردستی اغوا کئے گئے 4افرادغفورولدعبدالقادر،کریم ولد صوفی ، کبیر ولد برکت اور عیسیٰ ولد فتح محمد گذشتہ شب پاکستانی فوج کے گشکور کیمپ سے رہا ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ۔
مقامی ذرائع کے مطابق بازیاب ہونے والے افراد کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہیں۔ جس سے ان کی حالت ناگفتہ بہ ہیں ۔جہاں انھیں شدید جسمانی و نفسیاتی ٹارچر کیا گیا ہیں۔مزید یہ کہ ان کے ہمراہ اغوا کی گئی لال بخش ولد قادر بخش تا حال قابض پاکستانی فوج کی قید میں ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز