سه شنبه, اکتوبر 22, 2024
Homeخبریںانڈین آرمی وپاکستانی فوج کے درمیان ایل او سی پر فائرنگ وگولاباری

انڈین آرمی وپاکستانی فوج کے درمیان ایل او سی پر فائرنگ وگولاباری

(ہمگام ویب نیوز) اطلاعات کے مطابق انڈیا اور پاکستان کے درمیان 2003ء میں فائر بندی کا معاہدہ طے پایا تھا۔ لیکن گزشتہ دو سالوں سے کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے علاوہ ورکنگ باؤنڈری پر بھی دونوں ممالک کی سرحدی فورسز کے درمیان تواتر کے ساتھ فائرنگ و گولہ باری کا تبادلہ ہوتا رہا ہے جس میں دونوں جانب نہ صرف فوجی اہلکار بلکہ درجنوں عام شہری بھی مارے جاچکے ہیں۔پاکستان اور بھارت دونوں ہی ایسے واقعات میں جنگ شروع کرنے کا الزام ایک دوسرے پر عائد کرتے ہیں۔بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان کی طرف سے کی جانے والی فائرنگ کا زبردست جواب دیا جا رہا ہے جب کہ دوسری جانب پاکستان کی طرف سے بھی یہ مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بھارتی فورسز کی مبینہ بلا اشتعال فائرنگ پر کارروائی کی جا رہی ہے۔فائرنگ سے بھارت کی جانب میاں بیوی سمیت چار عام شہری جانبحق اور بارڈر سکیورٹی فورس کے ایک اہلکار سمیت 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔بھارتی حکام کے مطابق جمعرات کی رات پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے بھارت کے ایک فوجی اہلکار کی ہلاکت کے بعد فائرنگ و گولہ باری کا یہ سلسلہ دیگر سرحدی چوکیوں تک پھیل گیا۔ بھارتی پولیس کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ فائرنگ و گولہ باری کا یہ سلسلہ جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب شروع ہوا جو بعد ازاں کئی سیکٹرز تک پھیل گیا۔پاکستان نے دعویٰ کیا ہے کہ کشمیر کو تقسیم کرنے والی ’لائن آف کنٹرول‘ اور ورکنگ باؤنڈری پر جمعے کو بھارتی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔وزارتِ خارجہ سے جاری ایک بیان کے مطابق بھارتی فورسز کی فائرنگ سے نور حسین، اُن کی اہلیہ اور اُن کے دو بچے ہلاک جب کہ 10 افراد زخمی ہوئے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فورسز کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز