دوشنبه, اکتوبر 21, 2024
Homeخبریںمغربی بلوچستان،چاہبار میں ایرانی پولیس نے راہ چلتے بلوچ نوجوان کوشدید تشدد...

مغربی بلوچستان،چاہبار میں ایرانی پولیس نے راہ چلتے بلوچ نوجوان کوشدید تشدد کانشانہ بنایا

چابہار( ھمگام نیوز) ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر چابہار  کے  ایک گاؤں جکیگور میں ایرانی قابض پولیس نے ایک موٹر سائیکل سوار بلوچ نوجوان کو روک کر انھیں بلا وجہ تشدد کا نشانہ بنایا جب اس نے پوچھا میرا قصور کیا تو قابض پولیس نے کہا تو کیوں پولیس چوکی کے قریب سے گزر رہے ہو تب نوجوان نے جواب میں کہا میرا راستہ یہی ہے میں روز اسی راستے سے گزرتا ہوں یہ ایک لوکل سڑک ہے اب میں کہاں سے جاؤں لیکن قابض ایرانی پولیس ان کی ایک نہیں مانی ان کو موٹرسائیکل سے اتار کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور اپنی بندوق کی نوک ان کے سر پر مارا جس سے بلوچ نوجوان بے ہوش ہوگئے لیکن ان کو پھر بھی نہیں چھوڑا بلکہ بے ہوشی کے حالت میں انہیں گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا اور ہوش آنے پر پھر سے اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ـ مزکورہ بلوچ کے سارے خاندان والے اس کے بے گناہی پر سارے گھر میں ماتم کناں ہیں عینی شاہدین کی مطابق جب کچھ لوگوں نے اس ظلم پر جائے وقوعہ پر بے گناہ بلوچ کو بچانا چاہا تو ان کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا انہیں قتل کرنے کی دھمکی دے دی ـ گزشتہ کئ عرصے سے ایرانی قابض پولیس مغربی مقبوضہ بلوچستان کے بلوچوں پر شدید ظلم و جبر کا بازار گرم کر رکھا ہے ـ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے جب سے امریکا اور دیگر عالمی طاقتوں نے ایران کی دہشتگردانہ پالیسیوں پر کڑی نظر رکھی ہے تب سے لے کر آج تک قابض ایران مغربی مقبوضہ بلوچستان میں اپنی درندگی اور جبر کو مزید کو تیز کر رکھا ہے آئے روز بلوچوں کو بلا وجہ فائرنگ کرکے قتل کر رہا ہے بے گناہ بلوچوں کی گرفتاری میں تیزی لائی جا رہی ہے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز