پنجشنبه, اکتوبر 17, 2024
Homeخبریںہندوستان کی ذمہداری ہے ،بلوچ قوم کے لیے آواز اٹھائے: بجے پی...

ہندوستان کی ذمہداری ہے ،بلوچ قوم کے لیے آواز اٹھائے: بجے پی کے سینئر رہنما

لندن (ہمگام نیوز) نماہندہ ہمگام کے اطلاعات کے مطابق ہندوستان کے برسر اقتدار جماعت بی جے پی کے سینئر رہنما وجے جولی جو کہ بی جے پی ریاست تریپورہ کے سابقہ کنوینر ،دہلی کے ایم ایل اے اوربی جے پی کے خارجہ امور کے انچارج بھی رہ چکے ہیں نے لندن میں فری بلوچستان موومنٹ کے ارکان سے ملاقات کی اور بلوچستان کے حالات و جدوجہد آزادی اور ہندوستان کی بلوچ جدوجہد آزادی کے اخلاقی حمایت کے حوالے سے فری بلوچستان موومنٹ کے اراکین سے تبادلہ خیال کیا۔یہ ملاقات تقریبا دو گھنٹے تک جاری رہی جس میں بلوچستان کی آزادی کے جدوجہد کے علاوہ کشمیر میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی دراندازی سمیت چین و پاکستان کی گٹھ جوڑ سے خطے میں پڑنے والے منفی اثرات زیر بحث رہے۔بی جے پی رہنما وجے نے کہا کہ بلوچستان ہندوستان کا ہمسایہ ہے اور یہ
ہندوستان کی اخلاقی ذمہداری ہے کہ وہ بلوچ قوم کے لیے آواز اٹھائے۔ خطے میں چین کی پیش قدمی پر انھوں نے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا بلوچستان کی
آزادی ہندوستان کے قومی اور سیکورٹی مفادات کی حفاظت کرسکتی ہے۔ انہوں نے آخر میں اس خواہش کا اظہار کیا کہ بلوچ رہنما حیربیار مری ہندوستان کا دورہ کریں اور کہا کہ ہمیں اپنے اس طرح کے ملاقاتوں کا سلسلہ مستقبل میں
بھی جاری رکھنا چائیے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز