جمعه, اکتوبر 18, 2024
Homeخبریںجرمنی:28 مئی یوم آسروخ کی مناسبت سے ایف بی ایم کا ریلی...

جرمنی:28 مئی یوم آسروخ کی مناسبت سے ایف بی ایم کا ریلی و احتجاجی مظاہرہ

جرمنی (ہمگام نیوز )جرمنی کے شہر ہنوفر میں 28 مئی کے یوم آسروخ کی مناسبت سے فری بلوچستان موومنٹ کا ریلی و احتجاجی مظاہرہ جرمنی کے شہر ہنوفر کے مین ریلوے اسٹیشن سے شرکاء نے ریلی کی صورت میں نکل کر شہر کے مین شاہراہ پر پیدل مارچ کرتے ہوئے پاکستانی کے 28 مئی کے ایٹمی دھماکوں کے خلاف نعرہ بازی کررہے تھے۔ جب کہ اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں پمفلٹ تقسیم کیئے گئے

فری بلوچستان موومنٹ کے اس ریلی میں پشتوں اور احوازی کمیونٹی کے سیاسی کارکنوں نے شرکت کیا۔

مظاہرے سے بیبگر بلوچ نے بلوچ رہبر سنگت حیربیار مری کا پیغام پڑھ کر سنایا جبکہ فتح بلوچ ،سمیر بلوچ ،بانک ماہ گونگ اور انٹرنیشنل فرینڈز آف سندھ میر سلیم اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 28 مئ کا دن بلوچستان کے لیئے بدترین اور خوفناک دن تھا جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔

انہوں نےکہا کہ آج ہم یہاں مہزب دنیا کو بتانے آئے ہیں کہ بلوچستان میں پاکستان بلوچ قوم پر کس طرح کے مظالم ڈھاں رہی ہے اور دنیا کو اب بلوچ قوم کی آواز کو سننا ہوگا. انہوں نے کہا کہ پاکستان نہ صرف بلوچ بلکہ خطہ کی دیگر ممالک اور قوموں کے لیے وبال جان بن چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز