شنبه, اکتوبر 19, 2024
Homeخبریںکابل:وزارت داخلہ کمپاونڈحملے میں افغان سیکورٹی فورسز کے جانبازوں نے داعش کے...

کابل:وزارت داخلہ کمپاونڈحملے میں افغان سیکورٹی فورسز کے جانبازوں نے داعش کے 10 حملہ آوروں کو ہلاک کیا

کابل (ہمگام ڈیسک نیوز ) اطلاعات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں حملہ آوروں نے چیک پوسٹ پر بموں سے حملہ کیا اور ان کے ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے وزارت داخلہ کی کمپاؤنڈ کی جانب بڑے تاہم انہیں افغان سیکیورٹی جانبازوں کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ داعش کے دہشتگردوں اور افغان سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔جبکہ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش نے میڈیا کو بتایا کہ حملہ آور عمارت میں گھسنا چاہتے تھے تاہم انہیں موثر جوابی کارروائی میں مزید بڑھنے سے پہلے ہلاک کردیا گیا، ان کے مطابق افغان سیکورٹی فورسز نے 10 حملہ آوروں کو ہلاک کیاہیں۔ جب کہ جھڑپ میں ایک پولیس اہلکار بھی شہید ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق کابل کے ہائی پروفائل سیکیورٹی زون میں واقع افغان وزارت داخلہ کی عمارت اور اس کے اطراف کا علاقہ بم دھماکوں اور گولیوں کی آوازوں سے گونج اٹھا، حملہ آوروں نے پہلے افغان سیکیورٹی چیک پوسٹ کو بموں سے اڑاکر وزارت داخلہ کے کمپاؤنڈ میں داخل ہونے کی کوشش کی تو انہیں سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وزارت داخلہ کی عمارت پر داعش کے حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید جب کہ جوابی کارروائی میں 10 دہشتگرد کا مارے گئے ۔کابل کے اس حملے کی دہشتگرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ آف عراق (آئی ایس آئی ایس) نے آن لائن بیان جاری کرکے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز