سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںقاضی جان محمد کلمتی گوادر سے بازیاب ہوگئے

قاضی جان محمد کلمتی گوادر سے بازیاب ہوگئے

گوادر (ہمگام نیوز )کراچی سے لاپتہ ہونے والے قاضی جان محمد کلمتی بازیاب ہوگئے۔ ویب ڈیسک کے مطابق گوادر کے رہائشی اور بی این ایم کے سابق انفارمیشن سیکٹری قاضی جان محمد 31 مئی کو کراچی سے فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہوئے تھے جو آج بازیاب ہوگئے ہیں۔

قاضی جان محمد کلمتی اہلخانہ نے کہا کہ ہم تمام ہمدردوں ، انسانی حقوق کے اداروں ، خاص طور پر سندھی اخبارات ، سندھ ٹی وی اور عوامی پریس کلب ملیر کراچی کے صحافیوں کا تہہ دل سے مشکور ہے کہ جنہوں نے ان کی بازیابی کے لیے کردار ادا کیا اور خاندان کی آواز میں اپنی آواز ملا کر انسان دوستی کا ثبوت دیا ۔ ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان کے حکمران ، اعلی عدلیہ اور سیاسی جماعتیں پاکستان بھر سے دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے بھی کوشش کریں گے ۔

خاندانی ذرائع کے مطابق یہ دو ہفتے خاندان کے لیے انتہائی کھٹن اور سخت تھے ، ہم دیگر لاپتہ افراد کے درد کو بھی بخوبی سمجھتے ہیں اوران کی بحفاظت واپسی کے لیے دعاگو ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز