آواران:(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق آواران میں دو بلوچ فرزند قابض پاکستانی ٹارچر سیلوں سے بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے
تفصیلات کے مطابق بزداد کلی کا رہائشی رشید ولد عیسیٰ اور تیرتیج کا رہائشی مختار ولد مولا بخش آج قابض پاکستانی فورسز کی ٹارچر سیلوں سے بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ۔
یاد رہے قابض فورسز نے رشید ولد عیسیٰ کو 16 جون 2016 میں آواران کے علاقے بزداد کلی سے اغوا کیا تھا جبکہ قابض فورسز نے مختار ولد مولا بخش کو 6 نومبر 2016 میں آواران کے علاقے بزداد سے جبری طور پر اغوا کیا تھا.


